ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اگر آپ ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو کجریوال ہوں گے ذمہ دار:سہراوت

اگر آپ ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو کجریوال ہوں گے ذمہ دار:سہراوت

Sat, 10 Sep 2016 18:15:51  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی 10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی(آپ)کے باغی ممبراسمبلی دیویندر سہراوت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک اور خط لکھ کر کہا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر مقرر شدہ پارٹی کے 21ممبران اسمبلی کو اگر نااہل ٹھہرایا جاتا ہے تو اس کے لئے وہ ذمہ دار ہوں گے۔سہراوت کا یہ تازہ معاملہ پارٹی میں بڑھ رہے اندرونی اختلاف کو دکھلاتا ہے، جو پہلے ہی اپنے رہنماؤں پر لگ رہے غیر اخلاقی رویے اور بددیانتی کے الزامات سے دو چار ہے۔آپ ممبر اسمبلی نے الزام لگایا کہ سونیاگاندھی اور جیہ بچن کی تقرری کو سپریم کورٹ کی طرف سے غیر قانونی ٹھہرائے جانے کے فیصلے کی معلومات ہونے کے باوجود کیجریوال نے مشیرکلی مشاورت پر ان کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا، جن کو ان چیزوں کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔سہراوت نے پارٹی کی پنجاب یونٹ کے رہنماؤں پر ٹکٹ کے بدلے خواتین کے استحصال کا الزام لگایا تھا جس کے بعد آپ کی ریاستی یونٹ نے ان کے خلاف مجرمانہ ہتک عزتی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔اس کے بعد سے ہی بجواسن کے رکن اسمبلی پارٹی کے سینئررہنماؤں کی تنقید کر رہے ہیں اوراسی ضمن میں آپ کی قیادت اور ان کی تھنک ٹینک پر تازہ حملہ بولا ہے۔

Share: